رنویر سنگھ کے بعدسلمان خان کے بہنوئی کو بھی دھمکی آمیز پیغام موصول

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بہنوئی اور اداکار آیوش شرما کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ای میل بھیجنے والے نے خود کو لارنس بشنوئی گینگ کا رکن ظاہر کیا ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل اداکار رنویر سنگھ کو بھی واٹس ایپ پر نامعلوم افراد کی جانب سے وائس نوٹ کے ذریعے دھمکی موصول ہوئی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کے ممکنہ روابط کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی 60ویں سالگرہ پر کھلے عام موٹرسائیکل پر سیر، ویڈیو وائرل

پولیس کے مطابق آیوش شرما کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی تاہم معاملے کی حساسیت کے پیش نظر ممبئی پولیس نے ازخود تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کرائم برانچ کے اہلکار ای میل کی صداقت اور اس کے پس منظر کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ واقعی کسی جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے بھیجی گئی یا کسی نے شرارت کی ہے۔

یاد رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ ماضی میں بھی سلمان خان اور ان کے قریبی افراد کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے۔ اس کی وجہ 1998 کا وہ مقدمہ بتایا جاتا ہے جس میں سلمان خان پر راجستھان میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کے شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ کالاہرن بشنوئی برادری کے نزدیک مقدس جانور سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی دوستوں کے لیے بھیل پوری بنانے کی ویڈیو وائرل

گزشتہ ہفتے ممبئی کے علاقے جوہو میں فلم ساز روہت شیٹی کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس میں پانچ گولیاں چلائی گئیں۔ پولیس کے مطابق ان واقعات کے پس منظر اور ممکنہ روابط کی مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے متعلقہ شخصیات کی حفاظت کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ہے جبکہ تحقیقات مکمل ہونے تک حتمی رائے دینے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں