امارات کے اسکولوں میں جنک فوڈ پر پابندی، بچوں کے ٹفن چیک ہونگے

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی صحت کے پیش نظر غیر صحت بخش غذائیں بشمول آلو کے چپس، چاکلیٹ اور کولڈ ڈرنکس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’جنک فوڈ‘ بچوں کی صحت کس طرح تباہ کر رہا ہے؟

اماراتی محکمہ تعلیم کے مطابق اسکولوں میں بچوں کو صحت مند غذا فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے نئے رہنما اصول جاری کیے گئے ہیں۔ والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو متوازن اور غذائیت سے بھرپور ناشتہ فراہم کریں۔

محکمہ تعلیم نے الرجی کا باعث بننے والے نٹس، مصنوعی رنگوں اور زیادہ شوگر والی اشیا پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

مزید پڑھیے: ’فوڈ فار لائف‘ خوراک کا نیا بیانیہ

اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبہ کے لنچ باکسز کی باقاعدہ جانچ پڑتال کریں تاکہ مضر صحت اشیا اسکول نہ لائی جا سکیں۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر جنک فوڈ کا مواد آپ کی ذہنی و جسمانی صحت سے کھیل سکتا ہے

حکام کے مطابق طلبہ کو تازہ پھل، کم چکنائی والا دودھ، دہی اور ہلکی بیکڈ یا روسٹڈ غذائیں دی جائیں تاکہ ان کی صحت اور نشوونما بہتر انداز میں ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں