عمران خان کے حوالے سے 4 ماہ کی غفلت کا دعویٰ بے بنیاد ہے، رانا ثنا اللہ

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے حوالے سے 4 ماہ کی غفلت کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا، لہٰذا ان کی صحت پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔

رانا ثنا اللہ نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر حقائق برعکس ہیں تو انہیں سیاست کے لیے استعمال کرنا بھی مجرمانہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے اپنی آنکھ کی شکایت جنوری کے پہلے ہفتے میں کی، 16 جنوری کو معائنہ ہوا اور 19 جنوری کو ٹیم نے دوبارہ معائنہ کر کے ٹیسٹ کیے۔

یہ بھی پڑھیے شیخ وقاص اکرم کا عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ پر شدید ردعمل، جیل حکام پر سنگین الزامات

انہوں نے مزید کہا کہ جیل کے ڈاکٹرز نے ان کے لیے ڈراپس دیے، جنہیں عمران خان نے تین چار دن استعمال کیا، اور 24 جنوری کو انہیں انجیکشن بھی لگایا گیا۔ یہ تمام ریکارڈ دستاویزات میں موجود ہیں۔

4 ماہ کی غفلت کا الزام مسترد

رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ عمران خان نے جب بھی شکایت کی، فوری چیک اپ ہوا، اس لیے 4 ماہ کی غفلت کا دعویٰ درست نہیں۔ ان کے مطابق عمران خان کا چیک اپ 25 مرتبہ بیرونی ڈاکٹرز نے کیا، اور 9 دسمبر کو میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں عمران خان نے آنکھ کی شکایت نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان صحت مند ہیں، اڈیالہ جیل میں معائنے کی رپورٹ جاری

اپوزیشن لیڈر کا موقف

اس موقع پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہے اور فوری چیک اپ ضروری ہے تاکہ نقصان کو کنٹرول کیا جا سکے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس میں لاپرواہی ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

بیٹے کی شادی میں شرکت کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا مبہم بیان، میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنا دیا

صدارت کے بعد وزارت عظمیٰ: اسرائیل میں بیحد مقبول ہوں، وزیراعظم کا انتخاب لڑوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا ’عندیہ‘

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پرنس رحیم آغا خان کی ملاقات، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے پر زور

عیدالاضحیٰ پر ریلوے کا خصوصی انتظام، 3 خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ

ویڈیو

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

ایران امریکا معاہدے کے امکانات روشن: پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کردیں اور مثبت اشارے ملے ہیں، مارکو روبیو

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟