بنگلہ دیش انتخابات: بی این پی کو فیصلہ کن اکثریت حاصل ہوگئی

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی 13ویں جاتیا سنگسد (قومی پارلیمنٹ) کے انتخابات کے تازہ ترین نتائج کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے 297 نشستوں کے مقابلے میں فیصلہ کن کامیابی سمیٹ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

الیکشن حکام کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق بی این پی نے 209 نشستیں جیت کر حکومت بنانے کے لیے درکار سادہ اکثریت بآسانی حاصل کر لی ہے۔

نشستوں کی تقسیم

بی این پی: 209 نشستیں

جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش: 68 نشستیں

نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی): 6 نشستیں

خلافت مجلس: 2 نشستیں

دیگر جماعتیں: 5 نشستیں

آزاد امیدواران: 7 نشستیں

حکام کے مطابق 2 حلقوں کے نتائج ہائیکورٹ میں جاری کارروائی سے متعلق ہدایات کے باعث تاحال جاری نہیں کیے گئے۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش کے متوقع وزیر اعظم طارق رحمان کون ہیں؟

واضح پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے کے بعد بی این پی اب حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی ہے جبکہ دیگر جماعتیں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

طارق رحمان ملک کی وزارت عظمیٰ سنبھالنے کی توقع

بی این پی کے سربراہ 60 سالہ طارق رحمان تقریباً 17 سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد حال ہی میں وطن واپس آئے ہیں۔ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان سنہ 2008 میں فوجی حمایت یافتہ نگران حکومت کے دور میں ملک چھوڑ گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  بنگلہ دیش کو 35 سال بعد مرد وزیراعظم ملنے کا امکان

بنگلہ دیش میں انتخابات کے نتائج سے توقع ہے کہ اب طارق رحمان ملک کے وزیراعظم کی گدی سنبھالیں گے۔ اس طرح گزشتہ 35 برسوں میں وہ پہلے مرد ہوں جو وزیراعظم کے عہدے پر براجمان ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ملک کی وزیراعظم حسینہ واجد اور ان سے پہلے طارق رحمان کی مرحوم والدہ ملک کی وزیراعظم تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں