عدالتی احکامات پر تاخیر سے حالات خراب ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود وفاقی حکومت جان بوجھ کر تاخیر کر رہی ہے حالاں کہ عمران خان کی صحت کو سیاست سے بالاتر رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹرز کا عمران خان کی صحت پر اظہارِ تشویش، بہترین علاج کی فراہمی کا مطالبہ

پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت پی ٹی آئی کی جدوجہد پرامن ہے اور گزشتہ 2 دن سے جاری احتجاج کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت سیاست سے بالاتر معاملہ ہے اور ذاتی معالج اور اہلخانہ کی نگرانی میں علاج ان کا بنیادی حق ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے الزام عائد کیا کہ حکومت جان بوجھ کر افراتفری پیدا کرنا اور حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم کارکنان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرامن رہیں۔

مزید پڑھیے: عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاؤن، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات آج بھی قوم کو یاد ہیں اور عدالتی احکامات پر جتنی تاخیر ہوگی اتنا ہی ملک کے حالات خراب ہوں گے۔

محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ کارکنان کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ اگر کوئی انتشار پھیلانے کی کوشش کرے تو اسے فوری طور پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔

پارلیمنٹ ہاؤس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس پر تالے لگانا لنگڑی جمہوریت کی علامت ہے اور یہ فیصلہ حکومت کو مہنگا پڑے گا۔

دریں اثنا وفاقی وزرا کے ٹوئٹس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صرف ٹوئٹس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ عمران خان کا علاج ذاتی معالج اور اہلخانہ کی نگرانی میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے بیرسٹر سلمان صفدر کی 3 گھنٹے تک ملاقات، صحت سے متعلق حقائق سامنے رکھ دیے

انہوں نے واضح کیا کہ اگر واقعی ایسا ہوا تو معاملہ وہیں ختم کر دیا جائے گا اور دھرنا ختم کر دیا جائے گا بصورت دیگر پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحۂ عمل اجتماعی طور پر طے کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟