پاکستان میں سونے کے کتنے ذخائر ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے سونے کے ذخائر کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 64.76 ٹن سونے کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026 کے دوران پاکستان کے سونے کے ذخائر کی مالیت میں 1.279 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سونے کے ذخائر کی قدر مجموعی طور پر 3.5 ارب ڈالر بڑھ چکی ہے۔

جون 2025 میں پاکستان کے سونے کے ذخائر کی مالیت 6.84 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سے نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید پڑھیے: سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اعداد و شمار کے مطابق ملک کے پاس 20 لاکھ 82 ہزار اونس، یعنی تقریباً 55 لاکھ تولہ سونا بطور ذخیرہ موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں