ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت نے نیدرلینڈ کو 17رنز سے شکست دے دی

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے 36 ویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈ کو 17 رنز سے شکست دے دی ہے۔

احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیندر لینڈ کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا کب اور کس ٹیم سے میچ ہوگا؟

بھارت کی جانب سے بھارت کی جانب سے شیوم دوبے نے شاندار 66 رنز بنائے جبکہ سوریا کمار یادیو نے 34 اور تلک ورما نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیدرلینڈز کے بولرز میں آریان ڈٹ نے 2 جبکہ لوگن وان بیک نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کے 194 رنز کے ہدف کے جواب میں نیدرلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

مائیکل لیوٹ نے 24، میکس اڈوڈ نے 20 اور باس ڈی لیڈے نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ کولن ایکرمین 23 اور اسکاٹ ایڈورڈز 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ زیک لیون کیسٹ نے 26 رنز کی تیز اننگز کھیلی جبکہ نوح کریس 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان نے نمیبیا کو شکست دے کر سپر8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

بھارت کی جانب سے باؤلنگ میں ورون چکرورتی نمایاں رہے جنہوں نے 3 اوورز میں 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمراہ نے 3 اوورز میں 17 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔ ہاردک پانڈیا اور شیوم دوبے نے 1،1 جبکہ دوبے نے مجموعی طور پر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ اور واشنگٹن سندر وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں