سندھ رینجرز کی کارروائی: خیبرپختونخوا حملے میں ملوث ملزم کراچی سے گرفتار

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں انٹیلیجنس بنیادوں پر کی گئی کارروائی کے دوران سندھ رینجرز نے ایک ’انتہائی مطلوب‘ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

جمعرات کو سندھ رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت دوست محمد ولد گل فراز خان کے نام سے ہوئی ہے، جو باجوڑ کا رہائشی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نومبر 2020 میں ہونے والے ایک دہشتگرد حملے میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کابینہ کا کراچی میں رینجرز تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ

ترجمان کے مطابق ملزم نے دیگر فتنہ الخوارج دہشت گرد ساتھیوں کے ساتھ مل کر خیبرپختونخوا کے علاقے ناوگئی میں اسسٹنٹ کمشنر پر فائرنگ کی اور سرکاری مشینری کو آگ لگا دی تھی۔

اس واقعے کا مقدمہ مالاکنڈ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پولیس اسٹیشن میں دہشت گردی کی سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے کے بعد ملزم کراچی میں روپوش ہو گیا تھا اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر حساس مقامات پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی: رینجرز کا فتنہ الخوارج کے خلاف بڑا ایکشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

ترجمان کے مطابق دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس خیبرپختونخوا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا مددگار واٹس ایپ نمبر 9001111-0347 پر دیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘