سندھ کابینہ کا کراچی میں رینجرز تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کابینہ نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرز کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت جاری رکھنے کی اجازت بھی برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کابینہ کا کچے کے علاقے میں پولیس، رینجرز اور فوج کے ذریعے آپریشن کا فیصلہ

نئی منظوری کے تحت سندھ رینجرز کی تعیناتی کی مدت 9 دسمبر 2025 سے مؤثر سمجھی جائے گی۔

کراچی میں رینجرز کی تعیناتی 1990 کی دہائی سے وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کا بنیادی مقصد بڑھتی ہوئی بدامنی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور جرائم پیشہ گروہوں کے اثرورسوخ کا خاتمہ ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت خواب دیکھنا چھوڑ دے، سندھ قیامت تک پاکستان کا حصہ رہے گا، شرجیل میمن

2013 کے آپریشن کے بعد شہر میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری سامنے آئی، جس کے نتیجے میں رینجرز کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اضافی اختیارات دیے گئے۔

جس کا مقصد تھا کہ رینجرز پولیس کے ساتھ مل کر دہشت گردی، سنگین جرائم اور منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھ سکیں۔

مزید پڑھیں: سندھ کوئی کیک نہیں جو بانٹ دیا جائے، پیپلز پارٹی کا مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل

حالیہ برسوں میں بھی امن و امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کے لیے رینجرز کی موجودگی کو ضروری قرار دیا جاتا رہا ہے۔

صوبائی کابینہ کی جانب سے ایک سال کی حالیہ توسیع اسی پالیسی کا تسلسل ہے، جس کا مقصد شہر میں سیکیورٹی کے مستقل قیام کو یقینی بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟