پاکستان اور امریکا کا اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار، رواں برس سرمایہ کاری فورم کا اعلان

ہفتہ 21 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور امریکا نے اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی وزیر تجارت ہاورڈ اے لٹنک سے ملاقات کی، جس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وزارت خزانہ پاکستان کے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین نے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، اور امریکی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ رواں سال 31 مارچ کو پاک امریکا تجارتی و سرمایہ کاری فورم منعقد ہوگا۔

وزیر خزانہ نے فورم کے انعقاد میں یو ایس چیمبر آف کامرس کے کردار کو سراہا۔ اس فورم میں دونوں ممالک کی معروف کمپنیوں کے علاوہ وزارتی سطح کی نمائندگی بھی متوقع ہے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی کہ امریکی وزیر تجارت کا دفتر بھی فورم میں شرکت کرے گا، اور دونوں ممالک نے سرمایہ کاری کے شعبے میں روابط مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp