فلسطینیوں کے قاتل نیتن یاہو امریکا اور یورپ سمیت 58 ممالک میں ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار

ہفتہ 21 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور یورپ سمیت 58 ممالک میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 61 فیصد شہریوں نے نیتن یاہو کی مخالفت کی، جو 2019 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق لوگوں نے نیتن یاہو کے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں کردار پر تنقید کی۔

ایران میں تو 98 فیصد شہریوں نے انہیں ناپسندیدہ قرار دیا، جبکہ یورپی ممالک میں بھی مخالفت کی شرح زیادہ رہی۔

برطانیہ میں 52 فیصد اور امریکا میں 42 فیصد افراد نے نیتن یاہو کو ناپسندیدہ بتایا۔ پاکستان میں بھی 49 فیصد لوگوں اسرائیلی وزیراعظم کو ناپسندیدہ قرر دیا۔

اس کے برعکس کچھ ممالک میں اسرائیلی وزیراعظم کو زیادہ حمایت حاصل رہی۔ آذربائیجان اور کینیا میں 58 فیصد جبکہ بھارت میں 50 فیصد افراد نے نیتن یاہو کی حمایت کی۔

گیلپ کا یہ سروے عالمی سطح پر اسرائیلی وزیراعظم کی مقبولیت میں کمی اور ان کے فیصلوں پر عوامی ردعمل کی عکاسی کرتا ہے۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیل فلسطین جنگ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کی نسل کشی کی ہے، جس کے بعد انہیں دنیا بھر میں نفرت سے دیکھا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں