پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راستوں کی بندش کے کیس کا فیصلہ، حکومت، آئی جی پولیس پر اظہار برہمی

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث راستوں کی بندش کے خلاف دائر مقدمے پر 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ صوبے کے ہائی ویز اور مختلف اہم راستے بند ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عدالت نے اس معاملے پر چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کو طلب کیا، جو کچھ دیر بعد عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے بند کی گئی ہزارہ موٹروے اور کوہالہ روڈ ٹریفک کے لیے بحال

عدالت نے افسران سے پوچھا کہ راستوں کی بندش پر کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں، تاہم ان کے جواب سے عدالت مطمئن نہیں ہوئی اور صوبائی حکومت اور آئی جی پولیس کے رویے پر گہرا افسوس ظاہر کیا۔

عدالت نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو واضح ہدایت کی کہ تمام رکاوٹیں فوری طور پر ہٹائی جائیں اور کسی کو بھی راستے بند کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ سی سی پی او پشاور، مردان، ہزارہ ڈویژن، ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ سے رپورٹیں طلب کی گئیں، جن میں پولیس نے راستے کھلنے کی تصدیق کی جبکہ وکلا نے بھی اس کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیے: آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر پولیس کا بڑے پیمانے پر فلیگ مارچ

عدالت نے ریجنل پولیس افیسرز اور ڈی پی اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ کسی بھی قسم کی راستے بندش کی اجازت نہ دی جائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات کی تعمیل پر ہی ان درخواستوں کو نمٹایا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!