24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

بدھ 31 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 7 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار153 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 13 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.60 فیصد پر پہنچ گئی ہے، تاحال کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے، تاہم 7 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 374 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا۔ اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 0.27 فیصد رہی۔

گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 188 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح گلگت بلتستان میں مثبت کیسز کی شرح 1.06 فیصد رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پیٹرول کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

رنبیر کپور فوٹوگرافرز کے ہجوم پر برہم کیوں ہو گئے؟

’معرکۂ حق صرف جنگی فتح نہیں، پاکستان کی خودمختاری کی علامت ہے‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

عوام کا صبر جواب دے گیا، شہریوں نے کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب وی آئی پی پروٹوکول توڑ دیا

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی