وزیراعظم شہباز کی قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات، اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں پاک۔قطر تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی روابط کو مسلسل فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن اتحاد جب بھی مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہوا وزیراعظم سے ان کی ملاقات کروا دیں گے، رانا ثنااللہ

جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسعت دینے میں قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے فعال کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان، قطر کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے۔

انہوں نے نجی شعبے کو دوطرفہ شراکت داری کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے اس کی مرکزی حیثیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں لاجسٹکس، توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور حالیہ اصلاحاتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار اور محفوظ کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت کی ملاقات، دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ملاقات کے دوران معروف کاروباری شخصیت شیخ فیصل بن قاسم الثانی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اقتصادی تعاون کو عملی شکل دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور قطر کے کاروباری اداروں اور تاجروں کے درمیان براہِ راست روابط کو مزید آسان اور مؤثر بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر استقبال

اس موقعے پر تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو وسعت دینے اور قریبی روابط برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا