برطانیہ میں مردہ خاتون کے رحم کی پیوندکاری سے پہلی بار بچے کی پیدائش

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں پہلی بار ایک بچے کی پیدائش ایسے رحم کے ذریعے ہوئی ہے جو ایک مری ہوئی خاتون سے عطیہ کیا گیا تھا۔ ماہرین نے اسے طبی تاریخ کا اہم سنگِ میل قرار دیا ہے جو رحم سے محروم خواتین کے لیے نئی امید بن سکتا ہے۔

گریس بیل، جو 30 کی دہائی میں ہیں، پیدائشی طور پر قابلِ استعمال رحم سے محروم تھیں۔ وہ ایم آر کے ایچ سنڈروم نامی کیفیت کا شکار تھیں، جو برطانیہ میں ہر 5000 میں سے ایک خاتون کو متاثر کرتی ہے۔ اس کیفیت میں رحم موجود نہیں ہوتا، تاہم بیضہ دانیاں نارمل ہوتی ہیں۔ انہیں 16 برس کی عمر میں بتایا گیا تھا کہ وہ خود بچے کو جنم نہیں دے سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار آپریشن مکمل، وزیرِ اعظم کا اظہار تشکر

جون 2024 میں آکسفورڈ کے چرچل اسپتال میں ان کا 10 گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا جس میں متوفیہ ڈونر کا رحم منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں لندن کے لسٹر فرٹیلیٹی کلینک میں آئی وی ایف اور ایمبریو ٹرانسفر کے مراحل مکمل کیے گئے۔ ان کا بیٹا ہیوگو کرسمس 2025 سے کچھ پہلے لندن کے کوئین شارلٹ اینڈ چیلسیا اسپتال میں پیدا ہوا۔

گریس بیل نے بیٹے کی پیدائش کو ‘معجزہ’ قرار دیتے ہوئے ڈونر اور اس کے خاندان کا شکریہ ادا کیا۔ ماہرین کے مطابق متوفیہ ڈونر کے رحم سے پیدا ہونے والے بچے کا ڈونر سے کوئی جینیاتی تعلق نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیے: کیا بار بار اعضا کی پیوندکاری سے انسان امر ہو سکتا ہے؟شی جن پنگ اور پیوٹن کےدرمیان غیر متوقع گفتگو

یہ کامیابی برطانیہ میں جاری کلینیکل تحقیق کا حصہ ہے۔ دنیا بھر میں اب تک 100 سے زائد رحم کی پیوندکاریاں ہو چکی ہیں جن کے نتیجے میں 70 سے زیادہ صحت مند بچوں کی پیدائش ممکن ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حبا بخاری کو تھپڑ کیوں مارا؟ صبا حمید کا حیران کن انکشاف

ایران، امریکا اور اسرائیل کشیدگی، آسیان کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

جیفرے ایپسٹین کے سائنسدانوں سے کس نوعیت کے تعلقات تھے؟ جاری دستاویزات میں نئے انکشافات

ایران حملوں میں امریکا کو پہلے 4 دنوں میں 2 ارب ڈالر کے فوجی نقصان کا سامنا

قطر ایئر ویز کی پروازیں کب بحال ہوں گی؟ کمپنی نے اعلان کردیا

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے