سہیل آفریدی کی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات کی کوشش، عدالتی آداب ملحوظ رکھنے کی یاددہانی

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سہیل آفریدی نے معزز چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے اوپن کورٹ میں ملاقات کی کوشش کی، تاہم اس وقت چیف جسٹس کسی اور مقدمے کی سماعت میں مصروف تھے۔ بعد ازاں، کارروائی کے مطابق وہ اپنے چیمبر میں تشریف لے گئے۔

مزید پڑھیں: ‘چیف جسٹس نے سلام کا جواب تک نہیں دیا،’ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اسلام آباد ہائیکورٹ آمد

چونکہ سہیل آفریدی خود وکیل بھی ہیں، اس لیے انہیں عدالتی آداب، عدالت کے نظم و ضبط اور معزز جج کے وقار کا پورا خیال رکھنا چاہیے تھا۔

پی ٹی آئی کے بعض حلقوں میں عدلیہ کے بارے میں سخت اور ہتک آمیز انداز اختیار کرنے کا رجحان پہلے بھی دیکھا گیا ہے، تاہم معزز چیف جسٹس نے بانی کی بہنوں اور وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو چیمبر میں بلا کر معاملے کو سنا۔

ذرائع کے مطابق، مشال یوسفزئی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کے دوران بغیر مدعو روسٹرم تک پہنچنے کی کوشش کی تھی، جس پر عدالت نے مناسب ردِعمل ظاہر کیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائیوں میں اہم کامیابیاں، منظم جرائم کے متعدد مقدمات حل

ماہرین کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں دباؤ یا غیر رسمی طریقوں کے بجائے مکمل تیاری، مضبوط دلائل، اور قواعد و ضوابط کے مطابق قانونی کارروائی کرنا بہتر اور مؤثر رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں