1971 کی پاک بھارت جنگ میں اسرائیل نے انڈیا کی خفیہ مدد کی، گٹھ جوڑ بالآخر بے نقاب

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت اور اسرائیل کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اور اب ایک اہم انکشاف ہوا ہے کہ 1971 کی پاکستان بھارت جنگ میں اسرائیل نے انڈیا کی خفیہ مدد کی۔

بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق 1971 کے پاکستان بھارت جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کو خفیہ طور پر اہم عسکری سازوسامان فراہم کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت اور اسرائیل کا پاکستان کے ایٹمی مرکز پر حملے کا خفیہ منصوبہ کیا تھا؟ سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف

اسرائیل کی جانب سے بھارت کے ساتھ یہ تعاون اس وقت کیا گیا جب دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوئے تھے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اسرائیلی وزیراعظم گولدا مئیر نے ایک اسرائیلی ہتھیار ساز کمپنی کے ذریعے امداد فراہم کرنے میں مدد کی اور جاری تعاون کا وعدہ کیا۔

اسرائیل نے آزاد بنگلہ دیش کی تحریک کے لیے کام کرنے والی مکتی باہنی کو بھی امداد فراہم کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اندرا گاندھی کے پرنسپل سیکریٹری کی محفوظ کی گئی دستاویزات میں درج ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 1980 کی دہائی میں اسرائیل نے بھارت کو پاکستان کے کہوٹہ نیوکلیئر مرکز کو تباہ کرنے میں مدد کی پیشکش بھی کی تاکہ پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو ختم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کے قبضے کا ماڈل دہرا رہا ہے، آل پارٹیز حریت کانفرنس

اسرائیل نے اپنے فائٹر جیٹ کے لیے بھارتی فضائی حدود اور ایندھن کی سہولت طلب کی۔ تاہم یہ منصوبہ صرف پاکستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خوف اور امریکا کے دباؤ کے باعث ترک کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’دنیا چند ظالموں کے ہاتھوں تباہ ہو رہی ہے‘ ، پوپ لیو کا لہجہ سخت ہونے لگا

پاکستان کی عالمی کیپٹل مارکیٹس میں کامیاب واپسی، 500 ملین ڈالر کا یورو بانڈ جاری

شیخ حسینہ کی حوالگی کا فیصلہ قانونی عمل کے تحت ہوگا، بھارت کا مؤقف

5 ہفتوں بعد مہنگائی میں کمی، ہفتہ وار شرح 0.69 فیصد کم

پاکستان روس کی سی فوڈ مارکیٹ پہنچ گیا، 30 کروڑ ڈالر کی ابتدائی برآمدات کا امکان روشن

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، پشاور کے صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟