5 ہفتوں بعد مہنگائی میں کمی، ہفتہ وار شرح 0.69 فیصد کم

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مسلسل 5 ہفتوں تک اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد کمی ہوئی، جس کی بڑی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی صورتحال اب بھی تشویشناک ہے اور افراطِ زر کی شرح 12.16 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو 12 فیصد سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے اضافہ، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ 17 سستی ہوئیں، جب کہ اتنی ہی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مہنگی ہونے والی اشیا میں ٹماٹر فی کلو 5 روپے تک، انڈے فی درجن 5.15 روپے، تازہ دودھ فی کلو تقریباً ڈھائی روپے، مٹن فی کلو 5 روپے سے زائد اور بریڈ کی قیمت میں 4 روپے تک اضافہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ دہی، دال مونگ، گھی، کپڑے، شٹرنگ اور صابن بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل رہے۔

مزید پڑھیں:  سال 2025 کے دوران ملک بھر میں مہنگائی بڑھی یا کم ہوئی؟

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 134.58 روپے تک کمی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی ہوئی۔

اسی طرح ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 230.52 روپے تک سستا ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی خاندان دو تہائی آمدن خوراک اور رہائش پر خرچ کرنے پر مجبور، سروے میں انکشاف

اشیائے خورونوش میں چکن فی کلو 44.76 روپے تک سستا ہوا، کیلے فی درجن 6 روپے، پیاز فی کلو 4 روپے تک سستے ہوئے، جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 72 روپے تک سستا ہو گیا۔

اس کے علاوہ دال ماش، جلانے کی لکڑی، گڑ، چینی اور لہسن کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق چاول، نمک، بجلی سمیت 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب