اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے غیرمتوقع افغان جارحیت کے ردعمل میں پاکستان کی مناسب اور مؤثر کارروائی پر ترک وزیرِ خارجہ کو اعتماد میں لیا۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فونک گفتگو میں اسحاق ڈار نے  خطے کی حالیہ صورتحال، خصوصاً پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان نے غیرمتوقع افغان جارحیت کے ردعمل میں مناسب اور مؤثر کارروائی کی۔

جس کے تحت پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن غضب للحق کے تحت فضائی آپریشنز انجام دے کر اپنی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کا تحفظ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اتفاق کیا کہ وہ آنے والے حالات پر قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ ہر ممکن تعاون اور مشاورت جاری رکھی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب