سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے وکیل کے توسط سے یوٹیوبر عمران ریاض خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی
یہ نوٹس حالیہ وی لاگ میں عائد کیے گئے الزامات کے تناظر میں بھیجا گیا جس میں عمران ریاض خان نے سابق وزیر اعلیٰ پر ایجنسیوں کی معاونت اور عمران خان کے اہلخانہ پر حملوں سے متعلق سنگین الزامات عائد کیے تھے۔
قانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الزامات بے بنیاد اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں لہٰذا مقررہ مدت میں وضاحت اور معافی نہ آنے کی صورت میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیے: ’کچھ لوگ رجسٹرڈ جھوٹے ہیں، ایک گدھا گدھے پر بیٹھ کر بھاگ گیا‘، شاہد آفریدی اور عمران ریاض آمنے سامنے
اس معاملے میں جلد ہی مزید قانونی پیشرفت بھی متوقع ہے














