امن چاہتے ہیں مگر خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں، شاہد آفریدی

ہفتہ 28 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان اورافغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام مسائل کو مذاکرات، سفارتکاری اور پرامن ذرائع سے حل کرنے کی کوشش کی، تاہم دراندازی اور جارحیت کا سلسلہ جاری رہا۔

مزید پڑھیں: کس شرط پر لوگوں سے ویڈیو کال پر بات کریں گے؟ شاہد آفریدی کی منفرد انداز میں برانڈ کی تشہیر

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ممالک نے بھی ثالثی اور مفاہمت کی کوشش کی، مگر اس کے باوجود صورتحال بہتر نہ ہو سکی۔ انہوں نے رمضان المبارک کے تقدس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ عبادت اور اتحاد کا مہینہ ہے، نہ کہ خونریزی کا، تاہم افسوس کے ساتھ پڑوسی ملک کی جانب سے دوبارہ حملہ کیا گیا جس کا پاکستانی افواج نے مؤثر جواب دیا اور ملکی سلامتی کو یقینی بنایا۔

شاہد آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور افغانستان کو چاہیے کہ وہ کسی بیرونی ایجنڈے پر چلنے کے بجائے خطے کے امن کو ترجیح دے۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی غصے میں آ گئے، شاہین، بابر اور شاداب کو باہر بٹھادینے کی بات کہہ دی

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، اور آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘