معروف ہالی ووڈ اداکار جم کیری کی ’کلوننگ‘ کا شور کیوں؟

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ہالی ووڈ اداکار جم کیری کی حالیہ عوامی تقریب میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ان سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں زیرِ گردش ہیں جس کا محور 1994 کی فلم ’ماسک‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار کی مبینہ کلوننگ ہے۔

تقریب کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں جن میں اداکار مداحوں سے ملاقات اور آٹوگراف دیتے دکھائی دیے۔ اسی دوران ایک شخص نے ان سے سوال کیا کہ آیا وہ حقیقی جم کیری ہیں یا نہیں۔ اداکار نے اس سوال پر کسی ردِعمل کے بغیر مداحوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا۔

@academiedescesar Jim Carrey recevra le César d’Honneur ce soir 🤩 #César2026 ♬ origineel geluid – Samantha Feeke ☆

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے ان کی ظاہری شکل میں تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیاں کیں جن میں چہرے کے خدوخال اور آنکھوں کے رنگ سے متعلق دعوے شامل تھے کہ وہ تبدیل ہیں اور بالکل بھی ویسے نہیں دکھتے جیسے وہ نظر آتے تھے۔

 

@vanityfairfrance Jim Carrey s’est longtemps préparé pour faire son discours en français sur la scène des César ce soir ! #jimcarrey #césar2026 ♬ son original – Vanity Fair France

 چند پوسٹس میں یہ دعوے بھی کیے گئے کہ اداکار کو تبدیل یا ان کی ’کلوننگ‘ کر دی گئی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ جم کیری نہیں ہیں جبکہ دیگر نے دعویٰ کیا کہ جم کیری اب نہیں رہے اور یہ کہ ویڈیوز میں نظر آنے والا شخص نہ ان جیسا دکھتا ہے نہ بولتا ہے اور نہ ہی حرکت کرتا ہے۔

دوسری طرف چند صارفین نے رائے دی کہ برسوں تک منظرِ عام سے دور رہنے کے باعث شاید لوگ ان کی شکل بھول گئے ہوں یا ممکن ہے انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہو۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ شاید انہوں نے چہرے پر کافی کام کروایا ہے وہ بہت مختلف لگ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار نے حالیہ برسوں میں فلمی سرگرمیوں میں کمی کی ہے، تاہم انہوں نے مستقبل میں ممکنہ منصوبوں میں شرکت کا عندیہ دیا ہے، جن میں Sonic the Hedgehog 4 بھی شامل ہے، جس کی نمائش 2027 میں متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی