پہلے جدید اولمپک مقابلوں کا تمغہ نیلامی میں حیران کن قیمت پر فروخت

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پہلے جدید اولمپک کھیلوں میں دیا گیا ایک چاندی کا تمغہ اتوار کو ڈنمارک کی ایک نیلامی میں متوقع قیمت سے تقریباً 4 گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہو گیا۔

1896 کے ایتھنز اولمپکس کا یہ تاریخی تمغہ برون راسموسن آرٹس آکشنئرز کی آن لائن نیلامی میں 141,659 امریکی ڈالر میں فروخت ہوا، جبکہ خریدار کی فیس شامل کرنے کے بعد قیمت 181,323 ڈالر تک پہنچی۔

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: من پسند نمبر پلیٹس کی نیلامی، کس نمبر پلیٹ کی بولی سب سے زیادہ لگی؟

اس سے قبل اس تمغے کی قیمت 31,480 سے 47,220 ڈالر کے درمیان تخمینہ لگائی گئی تھی۔

فرانسیسی فنکار جولز کلیمنٹ چاپلین نے اس تمغے پر زيوس کو گلوب پکڑے ہوئے اور فتح کی دیوی نائیک کے ساتھ زیتون کی شاخ تھامے ہوئے دکھایا ہے۔ تمغے کے پچھلے حصے پر ایتھنز کا ایکروپولس اور پارٹھیون کی تصویر کے ساتھ یونانی عبارت  ‘بین الاقوامی اولمپک کھیل، ایتھنز 1896’ کندہ ہے۔

1896 کے کھیلوں میں 14 ممالک کے 241 کھلاڑی حصہ لے رہے تھے، جن میں ڈنمارک بھی شامل تھا۔ نیلامی گھر نے بتایا کہ ویگو ینگسن ڈنمارک کے پہلے اولمپک ویٹ لفٹنگ چیمپیئن بنے، مگر یہ تصدیق نہیں کی جا سکی کہ یہ خاص تمغہ اسی کامیابی کے لیے دیا گیا تھا یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیزا بنائے گا روبوٹ یا انسان؟ مہنگے تجربات کے بعد مشینی پیزا کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ