نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اور نائب صدر کاجا کالاس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اور مشرق وسطیٰ میں حالیہ علاقائی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کے لیے مکالمے، سفارتکاری اور تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 today spoke with EU High Representative/Vice President Kaja Kallas @KajaKallas.
The two expressed deep concern on the recent regional developments in Iran and the wider Middle East. DPM/FM… pic.twitter.com/6raCtgn9Fe
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) March 2, 2026
وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی نمائندہ کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی سے متعلق بھی بریفنگ دی اور اس حوالے سے یورپی یونین کے تعمیری کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال
گفتگو کے دوران دونوں جانب سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔














