نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایران کی موجودہ صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے، اسحاق ڈار

ملاقات کے دوران بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور وسیع تر علاقائی و عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مکالمے، سفارتکاری اور مسلسل مشاورت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp