صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان پارلیمنٹ میں رسمی ملاقات ہوئی، جس دوران ملکی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کے روڈمیپ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی پر مشاورت
ملاقات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل ہوئی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے صدر اور وزیراعظم کا پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خیرمقدم کیا۔ ملاقات ایاز صادق کے چیمبر میں ہوئی جس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات، افواج پاکستان کو خراج تحسین
اس موقع پر پارلیمانی امور، اجلاس کی کارروائی، قومی اہمیت کے معاملات اور قانون سازی کے ایجنڈے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔














