وزیراعظم طارق رحمان کی بدلتی عالمی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں کوسٹ گارڈ کو ملکی خودمختاری کے تحفظ کی ہدایت

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے منگل کے روز بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملکی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار رہے اور سمندری سلامتی و آفات سے نمٹنے کے امور میں اپنا اہم کردار جاری رکھے۔

یہ ہدایات اس وقت جاری کی گئیں جب بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل ریئر ایڈمرل ایم ڈی ضیاء الحق نے بنگلہ دیش سیکریٹریٹ میں وزیراعظم کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیے: خلیجی وزرائے خارجہ کی بنگلہ دیشی تارکین وطن کی سلامتی کی یقین دہانی

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کوسٹ گارڈ کی حب الوطنی، پیشہ ورانہ مہارت اور ساحلی و دریا ئی علاقوں کے تحفظ کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے ساحلی پٹی اور دریا کے کنارے واقع علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں فورس کے فعال کردار کی بھی تعریف کی۔

کوسٹ گارڈ کے سربراہ نے وزیراعظم کو ادارے میں جاری ترقیاتی اور جدیدکاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے آپریشنل صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں کوسٹ گارڈ پر زور دیا کہ وہ ملکی سمندری حدود کے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اعلیٰ ترین سطح کی تیاری برقرار رکھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp