آئی اے ای اے کی ایران کے نطنز افزودگی پلانٹ کے داخلی راستوں پر بمباری کی تصدیق

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے نے ایران کے زیر زمین یورینیم افزودگی مرکز نطنز کے داخلی حصوں کو حالیہ امریکی اسرائیلی فوجی حملوں میں نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں 165 ننھے شہیدوں کی نماز جنازہ، ہر سو سوگ کی فضا

زیر زمین فیول افزودگی پلانٹ ایران کے 3 معلوم یورینیم افزودگی مراکز میں سے ایک ہے جو اُس وقت فعال تھے جب اسرائیل اور امریکا نے گزشتہ جون میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے۔

آئی اے ای اے نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ تازہ دستیاب سیٹلائٹ تصاویر کی بنیاد پر آئی اے ای اے اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ ایران کے زیرِ زمین نطنز فیول افزودگی پلانٹ کے داخلی عمارتوں کو حالیہ دنوں میں نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب کی ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ایرانی حملے کی مذمت

ادارے نے مزید واضح کیا کہ اس حملے کے نتیجے میں کسی قسم کے جوہری یا تابکاری اثرات کی توقع نہیں ہے اور خود فیول افزودگی پلانٹ کے اندرونی حصے پر کوئی نیا اثر نہیں پایا گیا کیونکہ وہ جون میں ہونے والے تنازع کے دوران پہلے ہی شدید نقصان کا شکار ہو چکا تھا۔

آئی اے ای اے کی یہ رپورٹ امریکی تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ انٹرنیشنل سیکیورٹٰی کے اس تجزیے سے مطابقت رکھتی ہے جو پیر کے روز جاری کیا گیا تھا۔

ایران نے اتوار کو نطنز پر حملے کی تصدیق کی تھی جس پر آئی اے ای اے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ فوجی حملے بڑے پیمانے کے نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: ایران پر حملے کے بعد پاکستانی ایئرپورٹس پر کتنے جہاز پھنس گئے؟

یاد رہے کہ نطنز ایران کے حساس ترین جوہری مراکز میں شمار ہوتا ہے اور ماضی میں بھی متعدد حملوں اور تخریبی کارروائیوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کو شکست جادو ٹونے کی وجہ سے ہوئی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی

محسن نقوی کا امریکی سفارتخانے کا دورہ، اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال

مودی، شیخ رشید کے نقش قدم پر، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک

ریپبلکن سینیٹر کی جانب سے صدر ٹرمپ کی پوپ لیو کیخلاف ‘مذہبی جنگ’ پر کڑی تنقید

ویڈیو

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی