خامنہ ای کا جانشین بھی نشانے پر ہوگا، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے بعد  جو بھی سپریم لیڈر منتخب ہوگا، اسرائیلی فوج اے نشانہ بنانے کی کوشش کرے گی۔

ایک بیان میں اسرائیل کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت اگر ایسی قیادت لاتی ہے جو اسرائیل کو تباہ کرنے، امریکا اور خطے کے دیگر ممالک کو دھمکانے اور ایرانی عوام پر جبر جاری رکھنے کا منصوبہ رکھتی ہو، تو وہ براہِ راست ہدف ہوگی۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کسی بھی ممکنہ جانشین کا نام یا مقام اہم نہیں ہوگا۔

صیہونی رہنما کے بیان کے مطابق ’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس کا نام کیا ہے یا وہ کہاں چھپا ہوا ہے۔‘

یہ بیان خطے میں پہلے سے موجود شدید کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

امریکا کے ساتھ مشترکہ کارروائی جاری رکھنے کا اعلان

اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اسرائیل، امریکا کے ساتھ مل کر ایران کی عسکری صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل ایسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کرے گا جن کے نتیجے میں ایرانی عوام اپنی حکومت کا تختہ الٹ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حبا بخاری کو تھپڑ کیوں مارا؟ صبا حمید کا حیران کن انکشاف

ایران، امریکا اور اسرائیل کشیدگی، آسیان کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

جیفرے ایپسٹین کے سائنسدانوں سے کس نوعیت کے تعلقات تھے؟ جاری دستاویزات میں نئے انکشافات

ایران حملوں میں امریکا کو پہلے 4 دنوں میں 2 ارب ڈالر کے فوجی نقصان کا سامنا

قطر ایئر ویز کی پروازیں کب بحال ہوں گی؟ کمپنی نے اعلان کردیا

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے