ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر: پاکستان نے آسٹریا کو ہرادیا، مسلسل تیسری کامیابی

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ہاکی ٹیم نے مصر کے شہر اسماعیلہ میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائر میں آسٹریا کو شکست دے کر اپنی کامیابیوں کی ہیٹ ٹریک مکمل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے نئی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دیدی

اس فتح کے ساتھ پاکستان ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے اور صرف ایک قدم دوری پر ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کرنے کا سنہری موقع موجود ہے۔

میچ میں پاکستان نے تیسرے کوارٹر تک 2-0 کی برتری حاصل کی جبکہ چوتھے کوارٹر میں مزید 2 گول اسکور کر کے 4-0 سے فتح حاصل کی۔ اس موقعے پر ابوبکر نے 2، اظفر اور سفیان خان نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان ٹیم جمعے کو سیمی فائنل میں اپنی صلاحیتوں کا امتحان دے گی۔ سیمی فائنل میں کامیابی پاکستان کو براہ راست ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیے: قومی کھیل ہاکی کے تنظیمی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے صدر پی ایچ ایف کے اہم فیصلے

یہ پاکستان کے لیے 8 سال بعد ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کا سنہری موقع ہے کیونکہ ٹیم نے آخری بار سنہ 2018 میں اس عالمی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمرجنسی کن حالات میں لگائی جا سکتی ہے؟

جماعت اسلامی کا اسلام آباد لانگ مارچ مؤخر، وزیراعظم سے ملاقات تک ملتان میں قیام کا اعلان

اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 212 افراد زیر حراست

خیبر پختونخوا میں طرز حکمرانی اور سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال، وفاقی مداخلت ناگزیر قرار

’وی نیوز‘ پشاور بیورو کا افتتاح: پی ٹی آئی کا اسلام آباد آنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے