یوٹیوبر عادل راجہ کی مشکلات کم نہ ہوئیں، لندن ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو پاکستان میں مطلوب یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف برطانوی عدالت میں ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

کورٹ آف اپیل نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عادل راجہ کی اپیل کی درخواست مسترد کر دی اور ہائی کورٹ کے حق میں جاری حکم امتناعی کو برقرار رکھا۔ عدالت نے عادل راجہ کو کیس میں نئے شواہد پیش کرنے کی بھی اجازت نہ دی۔

یہ بھی پڑھیں: عادل راجہ نے بریگیڈیئر راشد نصیر کے خلاف زہر اگلنے، بے بنیاد الزامات لگانے کا اعتراف کرلیا

کورٹ آف اپیل کے اس فیصلے کے بعد کیس مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے اور عادل راجہ اب ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مزید اپیل یا جائزہ نہیں کر سکیں گے۔ برطانیہ میں اس مقدمے سے متعلق تمام قانونی راستے ان کے لیے بند ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ لندن ہائی کورٹ میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتا تھا۔ عدالت نے عادل راجہ کو حکم دیا کہ وہ 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اور عدالتی اخراجات تقریباً 3 لاکھ پاؤنڈ کے طور پر ادا کریں، اور تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر راشد نصیر کے کیس جیتنے کی خبر شیئر کریں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی ڈیجیٹل دہشتگردی کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے عادل راجہ، صابر شاکر اور معید پیرزادہ سمیت 6 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی

بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے 9 میڈیا آئٹمز کو ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ جج رچرڈ اسپئیرمین نے تسلیم کیا کہ ان مواد نے راشد نصیر کی شہرت کو نقصان پہنچایا اور عادل راجہ اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسابقتی کمیشن کا گھی مینوفیکچرز کو 5 کروڑ جرمانہ چیلنج، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

میٹھے آم خطرے میں، اب نہیں ملیں گے

بھارتی 5 اسٹار ہوٹلوں میں تولیوں سے ٹوائلٹ کی صفائی اور فرش پر گرا کھانا بوفے میں پیش کیے جانے کا انکشافات

صوبوں کی جانب سے 1035 ارب روپے کی گرانٹس بڑی قومی خدمت ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لیے تاریخی کردار ادا کیا، اسحاق ڈار

غزہ میں تعیناتی کی تیاری، مراکش کا فوجی و پولیس دستہ اسرائیل پہنچ گیا

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا