اسلام آباد پولیس کا کامیاب آپریشن، منظم کار چور گینگ کے 3 ارکان گرفتار

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ نے منظم کار چور گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کر کے 40 لاکھ روپے مالیت کی 5 مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لیں۔

مزید پڑھیں: 3 فروری کو کن اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی؟ اسلام آباد پولیس کی ایڈوائزری جاری

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعمان رشید، محمد عرفان اور فخر عالم شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ گینگ 8 سے زائد مقدمات میں پہلے بھی ریکارڈ یافتہ ہے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں متعدد گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

ملزمان تھانہ آبپارہ، مارگلہ، شہزاد ٹاؤن اور انڈسٹریل ایریا پولیس کی تلاش میں تھے۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ کی مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں یہ منظم گروہ گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی پتنگ اور کیمیکل ڈور کی فروخت کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی کاروائیوں کا مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور منظم کار چور گینگز کا خاتمہ ہے، اور یہ کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘