توشہ خانہ ٹو کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کی پی ٹی آئی پر اپیلیں بروقت دائر نہ کرنے کا اعتراض ختم کرنے کی ہدایت

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے خلاف اپیلیں بروقت دائر نہ کرنے کا اعتراض ختم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس اپیلوں پر اعتراضات دور

جسٹس خادم حسین سومرو نے سلمان صفدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ رجسٹرار آفس میں وقت ختم ہونے کو نظرانداز کرنے کی درخواست دے دیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اپیلیں وقت پر دائر کی گئی تھیں اور آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کے بارے میں بروقت آگاہ نہیں کیا گیا۔ سزا کا فیصلہ 20 دسمبر کو ہوا تھا جبکہ اپیلیں 29 دسمبر کو دائر کی گئی تھیں، اور اپیلوں کے ساتھ فیصلے کی مصدقہ نقل بھی جمع کروائی گئی تھی۔

جسٹس سومرو نے ریمارکس دیئے کہ وکالت کے 21 یا 22 سال کے تجربے کے باوجود جب وکیل اپنی فائل چھوڑ دیتا ہے تو ایسے مسائل سامنے آتے ہیں۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ وہ آفس اعتراضات بلند آواز میں پڑھیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی