حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جائیں گے، طارق فضل چوہدری

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار ملک کی حفاظت کے لیے ہیں اور پاکستان کی سالمیت و خودمختاری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے نجی ٹیلیویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سعودیہ سے دفاعی معاہدہ ہے اور حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ باہمی بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعظم

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کی دفاعی اور توانائی کی تیاری مضبوط ہے۔ نجی ٹیلیویژن پروگرام میں شریک پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار جٹ نے بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے لبیک کہنا ہمارا فرض ہے۔

دفاعی تجزیہ کار جاوید اقبال نے بتایا کہ پاکستان کے پاس 28 دن کا تیل اور 12 دن کی ایل پی جی موجود ہے اور اگر آبنائے ہرمز بند ہو جائے تو متبادل راستے سے تیل کی فراہمی کے لیے سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟