ہفتے کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، مقامی و عالمی مارکیٹ میں مندی کا رجحان
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 61 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 171 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 6 ہزار ایک سو روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 230 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 4 لاکھ 62 ہزار 844 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور یہ 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے تھی۔
مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر لیکن پاکستان میں کمی کی وجہ کیا ہے؟
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 17 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 8 ہزار 931 روپے ہوگئی۔














