ایران کے خلاف جنگ کو ایک سروس کے طور پر فراہم کررہے ہیں، امریکی صدر

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری عسکری کارروائیوں کو نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے لیے خدمت قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں امریکا کا فوجی نیٹ ورک کتنا وسیع ہے؟

فلوریڈا میں لاطینی امریکی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ گزشتہ 3 دنوں میں ایرانی بحریہ کے 42 جہاز تباہ کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی حملوں میں ایران کے فضائی اور مواصلاتی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہاکہ جنگ میں جانی نقصان ممکن ہے، تاہم کوشش یہی ہے کہ انسانی جانوں کو کم سے کم نقصان پہنچے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے خلاف امریکی جنگ ایک سروس ہے جو ہماری طرف سے پوری دنیا کو فراہم کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: روس ایران کو امریکی فوجی تنصیبات کی معلومات فراہم کر رہا ہے، امریکی میڈیا چیخ اٹھا

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے لاطینی امریکا کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ منشیات فروش گروپوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے ایک نیا فوجی اتحاد تشکیل دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp