مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال: ترک صدر اردوان کا عراقی کردستان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

اتوار 8 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں عراقی کردستان ریجنل گورنمنٹ کے صدر نچیروان بارزانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال، جاری تنازعات اور ممکنہ بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترکی کے ایوانِ صدر کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر رجب طیب اردوان اور نچیروان بارزانی کے درمیان ہونے والی گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات اور ان کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ سعودی عرب، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

صدر اردوان نے کہا کہ موجودہ نازک صورتحال میں ترکی عراق کے ساتھ کھڑا ہے اور ایسے کسی بھی اقدام سے خبردار کیا جو خطے کو طویل بحران کی طرف دھکیل سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی خطے میں مختلف تنظیموں اور ان سے وابستہ گروہوں کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ خطے میں موجود بعض کرد مسلح گروہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں امریکی افواج کے ساتھ رابطوں یا ممکنہ تعاون پر غور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاک سعودی یکجہتی کونسل کی ایران امریکا جنگ میں پاکستانی موقف کی مکمل حمایت

صدر اردوان نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ترکی خطے میں تنازعات کے خاتمے اور مذاکراتی عمل کی بحالی کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘