پاک سعودی یکجہتی کونسل کی ایران امریکا جنگ میں پاکستانی موقف کی مکمل حمایت

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک سعودی یکجہتی کونسل نے ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ تنازعے کے معاملے میں حکومت پاکستان کے موقف کی مکمل تائید اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

کونسل نے حرمین شریفین کے دفاع کو مقدس فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام علما اور پاکستانی قوم سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دفاع حرمین کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب ہماری ریڈ لائن، پاکستان کا ایران کو واضح پیغام، اسحاق ڈار کا بیان سعودی اکاؤنٹس پر وائرل

پاک سعودی یکجہتی کونسل کا اجلاس مرکز خالد بن ولید میں مولانا فضل الرحمان خلیل کی میزبانی میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں منظور شدہ قرارداد میں کہا گیا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے ایران اور امریکا کے تنازع کے حوالے سے پیش کردہ موقف کی مکمل حمایت کی جاتی ہے۔

کونسل نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کی بھی مکمل تائید کی اور ایران کی جانب سے سعودی عرب اور خلیجی ممالک پر بلا جواز حملوں پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا۔

پاک سعودی یکجہتی کونسل نے افغانستان کی طرف سے پاکستان پر حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی دفاعی سالمیت اولین ترجیح ہے اور افواج پاکستان و سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، تہران پر حملوں کی مذمت، کشیدگی روکنے پر زور

اجلاس میں دہشتگرد عناصر کے خاتمے کے لیے سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

کونسل نے حکومت پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور خطے کے دیگر ممالک سے اپیل کی کہ وہ ایران اور امریکا تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے جنگ کے امکانات کو روکیں۔

اجلاس نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ افغانستان کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں ووٹ پر کھلم کھلا ڈاکا ڈالا گیا، دھاندلے کے ثبوتوں کا جواب دیا جائے: بلاول بھٹو زرداری

کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کا زخمی ہونے کا جعلی ڈرامہ، پولیس کے قریب آتے ہی اٹھ کھڑے ہوئے

میرپور ڈویژن میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتی ہے، نواز شریف

گندھارا تہذیب کے اسمگل شدہ 513 نوادرات پاکستان کو واپس مل گئے

ایکشن کمیٹی دہشتگردی پر اتر آئی، آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے حکومت کی ہرممکن مدد کریں گے، وفاقی حکومت

ویڈیو

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی