پنجاب میں دفعہ 144 کی توسیع، اجتماعات اور اسلحے پر پابندی برقرار

اتوار 8 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے امن و امان کے خدشات اور دہشتگردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی ہے، جو اب 14 مارچ تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے رکن شیخ امتیاز محمود نے بلدیاتی انتخابات کے طریقہ کار پر الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کر لی

محکمہ داخلہ پنجاب نے پابندی کے تحت 4 یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر روک لگا دی ہے۔ بغیر اجازت عوامی مقامات پر اجتماع منعقد کرنا بھی ممنوع ہوگا۔ تاہم شادی، جنازہ، تدفین، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کے اجلاس، عدالتیں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا پنجاب میں اسکول بند ہورہے ہیں؟ وزیر تعلیم رانا سکندر نے تصدیق کردی

پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش اور عوامی مقامات پر استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔ انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق حساس اجتماعات دہشتگردی یا فرقہ واریت کا ہدف بن سکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو سختی سے پابندی کے نفاذ کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘