‘یونان جا کر تم نے دربدر ہی ہونا تھا،’ بیرون ملک بھجوانے کا جھانسا دینے کے مقدمے کی سماعت

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہری سے رقم وصول کرنے والے ملزم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس کی سربراہی جسٹس ہاشم کاکڑ نے کی۔

سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ ملزم نے کتنی رقم وصول کی ہے۔ اس پر مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے مدعی سے ساڑھے 17 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: بھتہ نہ دینے پر اغوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 2 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم

عدالت میں سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ اور متاثرہ شہری کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے مدعی سے پوچھا کہ وہ کس ملک جانے کے لیے رقم دے رہا تھا۔ اس پر مدعی نے بتایا کہ اس نے یونان جانے کے لیے رقم ادا کی تھی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ‘یونان جا کر تم نے دربدر ہی ہونا تھا، جوان آدمی ہو بہتر ہے یہاں ہی محنت مزدوری کرو۔’ انہوں نے مزید کہا کہ ‘کشتی میں جاتے ہوئے کئی لوگ مر بھی جاتے ہیں۔’

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مدعی کو پیسے لینے کے بعد بیرون ملک بھجوایا گیا تھا۔ اس پر مدعی کے وکیل نے بتایا کہ نہ تو اسے بیرون ملک بھجوایا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: خواتین کی گواہی آدھی یا مکمل؟ سپریم کورٹ نے وفاق و صوبوں کو نوٹس جاری کر دیے

وکیل مدعی کے مطابق ملزم کی جانب سے دیے گئے چیک بھی باؤنس ہوگئے ہیں اور چیک باؤنس ہونے کے مقدمات الگ سے درج کروائے گئے ہیں۔

ملزم کے وکیل نے مقدمے کی تیاری کے لیے مہلت طلب کی۔ اس پر جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ ‘عید سے پہلے فیصلہ کر دیں گے، ضمانت بنتی ہوئی تو ملے گی ورنہ نہیں۔’

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں