قومی ترانہ نہ گانے کا معاملہ، ایرانی ویمنز فٹبال ٹیم کے 7 ارکان نے آسٹریلیا میں پناہ لے لی

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کے مزید 2 ارکان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔

جس کے بعد آسٹریلیا میں پناہ لینے والی کھلاڑیوں اور عملے کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل 5 کھلاڑیوں کو بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث پناہ دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ، تہران کا مذاکرات سے انکار

آسٹریلیا کے وزیر داخلہ ٹونی برک کے مطابق ایک خاتون کھلاڑی اور ٹیم کے معاون عملے کے ایک رکن نے سڈنی سے روانگی سے قبل آسٹریلیا میں رکنے اور پناہ لینے کا فیصلہ کیا۔

حکام نے سڈنی ایئرپورٹ پر ٹیم کے ارکان کو الگ الگ ملاقات کے دوران مترجمین کی موجودگی میں بغیر کسی دباؤ کے پناہ لینے کا اختیار دیا۔

وزیر داخلہ کے مطابق پناہ مانگنے والے ساتوں افراد کو عارضی انسانی ہمدردی کے ویزے جاری کیے گئے ہیں، جو مستقبل میں آسٹریلیا کی مستقل شہریت حاصل کرنے کا راستہ فراہم کرتے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق یہ ویزے 12 ماہ کے لیے مؤثر ہیں اور ان کی نوعیت یوکرین، فلسطین اور افغانستان کے پناہ گزینوں کو دیے گئے ویزوں جیسی ہے۔

ایرانی خواتین ٹیم آسٹریلیا میں ویمنز ایشین کپ میں شرکت کے لیے موجود تھی۔

کھلاڑیوں کی سلامتی کے خدشات اس وقت بڑھ گئے جب انہوں نے ایک میچ سے قبل قومی ترانہ گانے سے انکار کیا، جس پر ایرانی سرکاری ٹی وی نے انہیں ’غدار‘ قرار دیا تھا۔

ادھر ایرانی حکام نے ٹیم کے باقی ارکان کو وطن واپس آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بلا خوف و خطر ایران لوٹ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فٹبال کی دنیا کا سنہری باب بند ہونے کے قریب، کرسٹینا رونالڈو نے اہم فیصلہ سنا دیا

حکومتی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 40 روز مؤخر

اسرائیل کا مصنوعی ذہانت پر بھی حملہ، ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر گرتی ساکھ بچانے کے لیے من پسند بیانیہ مسلط کرنے کا انکشاف

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں