ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ملزم نامزد

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 3 میں ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو نامزد ملزم قرار دیا گیا۔

ریڈیو پاکستان کے وکیل شبیر حسین گیگانی اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے، جہاں تفتیشی افسر نے چالان عدالت میں جمع کرایا۔ چالان میں وزیر اعلیٰ، سابق صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، ضلعی صدر عرفان سلیم اور کارکن عامر چمکنی سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

تفتیشی افسر کے مطابق پولیس نے پنجاب فارنزک لیب اور نادرا کی رپورٹس کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ سمیت دیگر ملزمان کو چالان میں شامل کیا۔ تاہم تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ وہ چالان ریکارڈ جمع کروا رہے ہیں، مگر پراسیکیوٹر ریکارڈ وصول نہیں کر رہے۔

ریڈیو پاکستان کے وکیل شبیر حسین گیگانی نے چالان جمع نہ کروائے جانے پر عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں انہوں نے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر اور پبلک پراسیکیوٹر کے خلاف کارروائی کی استدعا کی۔

عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو طلب کر لیا ہے اور سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز