عمان پر حالیہ حملوں کے بعد پاکستان کا اظہارِ یکجہتی، سفارت کاری کی بحالی پر زور

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں تیزی سے بدلتی اور سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دفترِ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے خطے میں مکالمے اور کشیدگی میں کمی کے فروغ کے لیے عمان کے تعمیری اور اصولی کردار کو سراہا۔

انہوں نے عمان پر حالیہ حملوں کے تناظر میں حکومت اور عمان کے عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کے اس مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تحمل، فوری کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری کی جانب واپسی انتہائی ضروری ہے۔

اسحاق ڈار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں کشیدگی کم کرنے، امن کے فروغ اور استحکام کے لیے ہونے والی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘