وزیراعظم  کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اس مرتبہ عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ فیصلہ عام آدمی پر بوجھ کم کرنے اور مشکل حالات میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول بچاؤ، الیکٹرک بائیکس چلاؤ: حکومت بلوچستان کی الیکٹرک بائیکس اسکیم سے بائیکس کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

وزیرِ اعظم سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی معیشت دباؤ میں ہے اور اس کے پاکستان کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم بروقت پالیسی سازی، حکومت کی جانب سے بچت کے اقدامات اور مالی نظم و ضبط کے باعث اس صورتحال سے احسن طور پر نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور خادم پاکستان، ان مشکل حالات میں غریب آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے حکومت اور ملک کی اشرافیہ سے شروعات کرنے کا عزم کیا ہے۔ وفاقی حکومت کے اقدامات میں صوبائی حکومتیں بھی بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہیں جو خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کل ہوگا

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے خام تیل ملکی ضروریات کے لیے مناسب مقدار میں دستیاب ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر کسی کو بھی مقررہ قیمت سے زائد وصولی سے روک رہی ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ عالمی سطح پر حالات بہتر ہوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماضی میں اسلام آباد نے بیک وقت کتنے احتجاج دیکھے؟

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘