آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھنے کے لیے امریکا اور اس کے اتحادی ممالک مشترکہ اقدامات کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اہم سمندری گزرگاہ کی حفاظت کے لیے مختلف ممالک اپنے جنگی جہاز بھی علاقے میں بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کا ایران کو دھمکی آمیز پیغام، آبنائے ہرمز میں تھائی جہاز پر حملے کی مذمت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ کئی ممالک، خاص طور پر وہ جو ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی ممکنہ کوشش سے متاثر ہو سکتے ہیں، امریکا کے ساتھ مل کر اس آبی گزرگاہ کو محفوظ رکھنے کے لیے جنگی جہاز بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پہلے ہی ایران کی فوجی صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعویٰ کر چکا ہے، تاہم اس کے باوجود ایران کے لیے یہ ممکن ہے کہ وہ ایک یا 2 ڈرون بھیج دے، سمندر میں بارودی سرنگیں بچھا دے یا قریبی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے ذریعے اس گزرگاہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک بھی اس صورتحال سے متاثر ہونے کے باعث اپنے بحری جہاز اس علاقے میں بھیجیں گے تاکہ آبنائے ہرمز کسی ایک ملک کے لیے خطرہ نہ بن سکے۔

امریکی صدر کے مطابق اس دوران امریکا ساحلی علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھے گا اور ایرانی کشتیوں اور جہازوں کو نشانہ بناتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی نہ کسی طریقے سے جلد ہی آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا، محفوظ اور آزاد بنا دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘