عید کے موقع پر اسلام آباد میں ٹریفک کے لیے خصوصی پلان جاری

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مربوط ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے۔

پولیس کے مطابق شہر کی مختلف مارکیٹوں میں ٹریفک کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے 470 ٹریفک افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ عید کی خریداری کے دوران مارکیٹوں میں ہلڑبازی، ڈرفٹنگ اور ون ویلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عید تک مارکیٹوں میں محدود انفورسمنٹ رکھی جائے گی جبکہ خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو آگاہی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے اور ان کی آسانی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں صرف مقررہ پارکنگ مقامات پر کھڑی کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

ترجمان کے مطابق اگر کہیں ہلڑبازی، ون ویلنگ یا ڈرفٹنگ نظر آئے تو اس کی اطلاع فوری طور پر 1915 یا پکار 15 پر دی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘