کیا اے آئی کھلونے بچوں کے جذبات سمجھ سکتے ہیں؟

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چھوٹے بچوں کے لیے بنائے گئے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی سے چلنے والے کھلونوں پر سخت قوانین اور نگرانی کی ضرورت ہے کیونکہ یہ بچوں کے جذبات کو صحیح طرح نہیں سمجھ پاتے اور بعض اوقات نامناسب جواب دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘مصنوعی ذہانت ادیبوں کے اثاثے چرانے میں مشغول، کیا ’خالی کتاب تحریک‘ یہ سلسلہ روک پائے گی؟

یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے جو  کیمبرج یونیورسٹی کے محققین نے کی ہے۔ اس تحقیق میں 3 سے 5 سال کے بچوں اور ایک اے آئی سے چلنے والے نرم کھلونے گابو کے درمیان گفتگو اور تعامل کا جائزہ لیا گیا۔

کھلونا بچوں کی بات سمجھنے میں ناکام

گابو اے آئی نامی اس کھلونے میں آواز کے ذریعے کام کرنے والا چیٹ بوٹ شامل ہے جو اوپن اے آئی کی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ اس کھلونے کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ چھوٹے بچے اس سے بات کریں اور تخیلاتی کھیل کھیل سکیں۔

تاہم تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ اکثر بچے اس کھلونے سے صحیح طرح بات نہیں کر پاتے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ کھلونا بچوں کی بات کاٹ دیتا تھا، بچوں کی آواز اور بڑوں کی آواز میں فرق نہیں کر پاتا تھا اور بچوں کے جذباتی جملوں کا عجیب جواب دیتا تھا۔

مزید پڑھیے: مصنوعی ذہانت ریاضی کی تاریخ میں سب سے بڑی تبدیلی لا سکتی ہے، ماہرین

مثال کے طور پر ایک 5 سالہ بچے نے جب کھلونے سے کہا کہ ’میں تم سے محبت کرتا ہوں‘ تو اس نے جواب دیا کہ یاد دہانی کے طور پر براہ کرم رہنمائی کے اصولوں پر عمل کریں اور بتائیں کہ آپ آگے کیا کرنا چاہتے ہیں۔

اسی طرح ایک 3 سالہ بچے نے جب کہا ’میں اداس ہوں‘  تو کھلونے نے جواب دیا کہ فکر نہ کرو! میں خوش مزاج چھوٹا بوٹ ہوں۔ آؤ مزہ جاری رکھتے ہیں، اب ہم کس بارے میں بات کریں؟

بچوں کی نفسیاتی حفاظت کا مسئلہ

تحقیق کی شریک مصنفہ ڈاکٹر ایملی گڈاکر کے مطابق ایسے کھلونے بچوں کے جذبات کو غلط سمجھ سکتے ہیں یا نامناسب ردعمل دے سکتے ہیں جس سے بچے کو نہ کھلونے سے تسلی ملتی ہے اور نہ ہی کسی بالغ کی مدد۔

اسی تحقیق میں شامل ماہر جینی گبسن کا کہنا ہے کہ ماضی میں کھلونوں کی جسمانی حفاظت پر توجہ دی جاتی تھی جیسے کہ کہیں کھلونے کے چھوٹے حصے بچے نگل نہ جائیں۔

لیکن اب ہمیں نفسیاتی حفاظت کے بارے میں بھی سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔

قوانین بنانے کا مطالبہ

ایک سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق کے بعد ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتیں ایسے اے آئی کھلونوں کے لیے واضح قوانین بنائیں تاکہ 5 سال سے کم عمر بچوں کے لیے فروخت ہونے والی مصنوعات نفسیاتی طور پر محفوظ ہوں۔

مزید پڑھیں: اے آئی چیٹ بوٹ ’اپنی والدہ‘ کو یاد کرکے جذباتی، صارفین دنگ

یہ کھلونا کمپنی کیوریو تیار کرتی ہے جس نے کہا ہے کہ بچوں کے لیے اے آئی مصنوعات بناتے وقت ذمہ داری بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس لیے ان کے کھلونوں میں والدین کی اجازت اور نگرانی کو اہمیت دی گئی ہے۔

والدین کے لیے مشورہ

ماہرین نے والدین کو بھی مشورہ دیا ہے کہ اے آئی کھلونوں کو گھر کے مشترکہ حصوں میں استعمال کروائیں، بچوں کی گفتگو کی نگرانی کریں اور کمپنیوں کی پرائیویسی پالیسی غور سے پڑھیں۔

کچھ ماہرین تعلیم کا خیال ہے کہ کم عمر بچوں کے لیے انسانوں کے ساتھ سیکھنا زیادہ مؤثر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اے آئی کا نیا کمال، میڈیکل طلبہ کی تربیت کے لیے فرضی مریضوں کا استعمال

ان کے مطابق چھوٹے بچوں کی نشوونما میں انسانی رابطہ اور جذباتی تعلق سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک بھر میں 1153 عدالتیں ججز سے محروم، لاکھوں مقدمات التوا کا شکار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ثقافتی تنوع برائے مکالمہ و ترقی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

اسرائیل نے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے تمام ارکان کو رہا کردیے

پاکستان ٹی وی کا خصوصی دستاویزی پروگرام ’بھارت کی ساکھ داؤ پر، پاکستانی بیانیے کی فتح‘، سچائی کی ایک لازوال کہانی‘

پاک چین دوستی سمندروں سے گہری، ہمالیہ سے بلند اور اسٹیل سے زیادہ مضبوط ہے، مریم نواز

ویڈیو

پاکستان ٹی وی کا خصوصی دستاویزی پروگرام ’بھارت کی ساکھ داؤ پر، پاکستانی بیانیے کی فتح‘، سچائی کی ایک لازوال کہانی‘

پاک چین دوستی کا جشن، پاکستانی قیادت کا سی پیک اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر زور

دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟