انسان ایک مصنوعی دنیا میں رہ رہے ہیں، سائنسدان کا حیران کن دعویٰ

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کئی دہائیوں سے سائنسدان اور فلسفی ایک اہم سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں  کہ کیا ہم واقعی ایک حقیقی دنیا میں رہتے ہیں یا یہ سب کچھ ایک مصنوعی سمیولیشن ہے؟

یہ بھی پڑھیں: چیٹ بوٹ سے محبت: خاتون کو مشینی محبوب کی رخصتی کا خوف

یونیورسٹی آف پورٹس ماؤتھ کے سائنسدان میلون ووپسن کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جو یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ ہماری حقیقت دراصل ‘جعلی‘ ہے اور کائنات ایک سمیولیشن میں قید ہو سکتی ہے۔

ووپسن کے مطابق اس نظریے کو سمجھنے کی کنجی ایک نئے اصول میں ہے جسے وہ سیکنڈ لا آف انفوڈائنامکس

کہتے ہیں جو سیکنڈ لا آف تھرموڈائنامکس سے متاثر ہے۔

تھرموڈائنامکس کے دوسرے قانون کے مطابق اینٹروپی (یعنی بے ترتیبی کی مقدار) کسی بھی بند نظام میں وقت کے ساتھ بڑھتی ہے یا کم از کم برقرار رہتی ہے لیکن کم نہیں ہوتی۔ اس اصول کی بنیاد پر توقع کی جاتی ہے کہ معلوماتی نظام میں بھی اینٹروپی وقت کے ساتھ بڑھے گی۔

تاہم ووپسن کے مطابق حیران کن طور پر معلوماتی نظام میں اینٹروپی بڑھنے کے بجائے کم ہو رہی ہے یا ایک خاص حد پر برقرار رہتی ہے۔ یہ بات روایتی قانون کے برعکس ہے جس کی وجہ سے انہوں نے سیکنڈ لا آف انفوڈائنامکس کا تصور پیش کیا۔

مزید پڑھیے: اے آئی چیٹ بوٹ ’اپنی والدہ‘ کو یاد کرکے جذباتی، صارفین دنگ

ان کا کہنا ہے کہ اگر تھرموڈائنامکس کے مطابق اینٹروپی ہمیشہ بڑھتی ہے تو اسے متوازن رکھنے کے لیے ایک اور قسم کی اینٹروپی یعنی معلوماتی اینٹروپی کا ہونا ضروری ہے۔

ووپسن کے مطابق معلوماتی اینٹروپی میں کمی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کائنات کی بنیاد ڈیجیٹل نوعیت کی ہو سکتی ہے جہاں ڈیٹا کو بہتر بنانے اور کمپریس کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ ’سمیولیشن‘ کو چلانے کے لیے کم کمپیوٹنگ طاقت اور اسٹوریج درکار ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی رجحان ہمیں ڈیجیٹل ڈیٹا، حیاتیاتی نظام، ریاضیاتی ہم آہنگی اور پوری کائنات میں نظر آتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا اے آئی کھلونے بچوں کے جذبات سمجھ سکتے ہیں؟

اگرچہ ووپسن کا یہ نظریہ ابھی حتمی طور پر ثابت نہیں ہوا لیکن سائنسدانوں کو امید ہے کہ یہ تحقیق مستقبل میں کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھانے میں مدد دے سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 27-2026 کے لیے کرکٹرز کی فٹنس پالیسی کا اعلان

گرفتار شرپسند کا کالعدم کمیٹی کے مسلح گروپ سے تعلق اور رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ن لیگ کا بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی