اسلام آباد پولیس نے منظم گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 5 مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ اقدام تھانہ ترنول اور اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ کی مشترکہ ٹیموں کی جانب سے کیا گیا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 70 لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ گاڑیاں، لاکھوں روپے مالیت کے چھینے گئے قیمتی موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے کار چوری، اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی اشیا چھیننے کی متعدد وارداتیں انجام دی تھیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، تھانہ ہمک میں قتل کے 3 ملزمان گرفتار
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔













