رمضان ریلیف پیکج 2026 کا جائزہ اجلاس، 89 فیصد مستحقین کو ادائیگیاں مکمل

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2026 کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پیکج پر عملدرآمد کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے رمضان پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کردی

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان ریلیف پیکج 2026 کے تحت اب تک 89 فیصد مستحق افراد کو مالی معاونت فراہم کی جا چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر 19 لاکھ 55 ہزار 620 ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز مکمل کی گئی ہیں۔

شفافیت پر وزیراعظم کا اظہار اطمینان

وزیراعظم شہباز شریف نے مستحقین کو شفاف انداز میں رقوم کی فراہمی پر تمام متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سوشل پروٹیکشن والٹس کو پاکستان میں فنانشل ٹیکنالوجی اور شفافیت کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔

مزید پڑھیے: حکومت بلوچستان کا رمضان پیکج، 3 لاکھ 28 ہزار مستحق خاندان مستفید ہوں گے

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تمام ادائیگیاں بھی سوشل پروٹیکشن والٹس کے ذریعے یقینی بنائی جائیں تاکہ نظام مزید مؤثر اور شفاف ہو سکے۔

آگہی مہم اور عوامی ردعمل

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان پیکج سے متعلق بھرپور آگاہی مہم جاری ہے جس کے تحت پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر پیغامات نشر کیے جا رہے ہیں جس سے مستحقین کو مکمل معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب بھر میں رمضان نگہبان دسترخوان، لاکھوں روزہ داروں کی افطاری

مزید بتایا گیا کہ 9999 ہیلپ لائن پر 17 لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں جبکہ پروگرام کے حوالے سے 27 لاکھ ایس ایم ایس بھیجے گئے۔

ڈیجیٹل نظام کے فوائد

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سوشل پروٹیکشن والٹس کے ذریعے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوا بلکہ ملک میں ڈیجیٹل نظام کے تحت صنفی فرق کم کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔

اجلاس میں شرکت

اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، سید عمران احمد شاہ، شزا فاطمہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماضی میں اسلام آباد نے بیک وقت کتنے احتجاج دیکھے؟

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘